جی بی کو آئینی تحفظ دئے بغیر ٹیکس کے نفاذ کو کسی بھی فورم پر قابل قبول قرار نہیں دیا جاسکتا آغا شیخ مرزا علی اسلامی تحریک پاکستان۔ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے جنرل سکریٹری شیخ مرزا علی نے صحافیوں سے گفگگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نفاذ کے خلاف عوامی رد عمل سے سبق سیکھنا چاہئے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کو گندم سبسڈی کے نٖفاذ میں احتجاج نے سمیٹ دیا تھا جبکہ اس حکومت کو اندازہ نہیں کہ یہاں کی عوام بے چین ہے سی پیک یہاں سے گزررہا ہے اور یہاں کی عوام کو اس میں حصہ نہیں دیا گیا وقت آگیا ہے کہ ہمیں حقوق دئے جائیں اسلامی تحریک پاکستان روز اول سے گلگت بلتستان کوعلحیدہ صوبہ بنانے کی بات کررہی ہے آئینی حقوق کی بات کررہی ہے اور ہم اب بھی کہتے ہیں کہ آئینی تحفظ دئے بغیر ٹیکس کا نٖفاذ کرنے سے گریز کیا جائے