اسلام آباد:ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں آزادی قدس قومی کانفرنس منعقد ھوئی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنا اور اپنے سفارتخانہ کووھاں منتقل کرنے کے اقدام کو مسلم دنیا اور فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ھوئے کہا کہ اب تمام امت کے اتحاد کی اشد ضرورت ھے مسلمان ممالک کو لڑا کر امریکا مسلسل اسرائیل کو مضبوط کرنے کی پالیسی پر گامزن ھے اس حساس موقعہ پر اگر مسلمان ممالک متحد ھو کر آمریکا کے اس فیصلے کو مسترد کریں جن ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ھیں غیرت کریں وہ یہ تعلقات ختم کر دیں اس کا عالمی سطح پر امت اسلامیہ کے اتحاد کا تاثر جائیگا