• مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس
  • اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورکر کنونشن
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات علمی حلقوں میں خلا مشکل سے پُر ہوگا علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

جے ایس او پاکستان طالبات قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی ملت کی بیٹیوں میں مذہبی ،معاشرتی اور سیاسی شعور بیدار کرے گی(سید سدرہ بتول نقوی، مرکزی آرگنائزر جے ایس او پاکستان طالبات)

جے ایس اوپاکستان طالبات ،نمائندہ ولی فقیہ قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی زیر قیادت اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملت کی بیٹیوں میں مذہبی، معاشرتی اور سیاسی شعور بیدار کرے گی اور پاکستان اور ملت تشیع کی سر بلندی کے لیے کوشاں رہے گی۔ ہم دختران ملت کو جے ایس او پاکستان کے پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان میں ذینبی فکر،زینبی عزم اور زینبی کردار اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان طالبات ونگ کی مرکزی آرگنائزر سید سدرہ نقوی صاحبہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروردگانے عورت کو وہ مقام دیا کہ جو مردوں کو بھی حاصل نہ ہو سکا،پروردگار عالم نے خواتین کے قدموں تلے جنت کو قرار دیا۔ یہ اعزاز اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مستور کو کتنی اہم ذمہ داری سے نوازا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہر عورت اس اعزاز کی متحمل ہو گی؟ یقیناً ایسا نہیں ہے، ایک ایسی والدہ جو خود تعلیمات اسلام کی تربیت یافتہ ہو گی اور پھر اپنی اولاد کی تربیت عمدہ خطوط پر کرے اور اسے بہترین اخلاقایات سے نوازے گی یقیناًوہی اس کی حقدار ہو گی۔ سید سدرہ نقوی کا کہنا تھا کہ جے ایس او پاکستان طالبات ملت تشیع کو ایسی تربیت یافتہ بیٹیاں دینا چاہتی ہے جو آگے چل کر قوم کے ہونہار سپوتوں کی پرورش کر سکیں۔ اس کے لیے طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ،ا ان کی دینی تعلیم کا بندوبست کرنا، ان میں سیاسی سمجھ بوجھ اور معاشرتی تقاضوں کے ساتھ چلنے کی تربیت دینا شامل ہیں۔لہٰذا اگر ہم چاہتے ہیں کہ قوم کی بیٹیاں مشکل وقت میں معاشرے میں زینبی کردار ادا کریں تو ان کو بیساکھی دینے کی بجائے راستہ دکھائیں ایسا راستہ جو حق کا راستہ ہو، ایسا راستہ جس پر چل کر یہ قوم کی بیٹیاں کردار زینبی ادا کرتے ہوئے وقت کے یزید کی حکومت کی بنیادوں تک کو ہلا کر رکھ دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں مختلف تربیتی کورسز اور کوئز مقابلہ جات کا انعقاد کریں گے ۔ نیز ہفتہ وار تربیتی کلاسز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم ملک عزیز میں موجود تمام طالبات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیربرستی ملت تشیع کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔ سیدہ نقوی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،طالبات ونگ