• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

حافظ حفیظ الرحمن کو وزیر اعلی کس نے بنایا۔۔۔؟؟؟رضا احسن 03338793020جواب Whatsapp

حافظ حفیظ الرحمن کو وزیر اعلی کس نے بنایا۔۔۔؟؟؟
رضا احسن 03338793020 Whatsapp کے نام سے درج بالا عنوان کے تحت ایک تحریر نیٹ پر ڈالی گئی جو اگرچہ سنی سنائی‘ رٹی رٹائی‘ کمزور اور کچی باتوں پر مشتمل ہے لیکن عوام کے ذہنوں کو کثافت سے پاک رکھنے کے لئے کئی باتوں کے بارے میں وضاحت ضروری ہے۔
(1) لکھتے ہیں: ۔ الیکشن کے نتائج فطری تقاضوں کے مطابق ہوتے ہیں جیسے کہ ایک رائے یہ پائی جاتی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہو اس خطے میں بھی وہی حکومت ہو۔
وضاحت: ۔ اس اعتراف کے ساتھ اپنے سوال کا جواب خود دے دیا اور واضح کردیا کہ فلاں کو وزیر اعلی کس نے بنایا؟
(2) لکھتے ہیں: ۔ وزیر اعلی کی شیعہ دشمنی تب ثابت ہوگئی جب انہوں نے اسلامی تحریک کو اپنی حکومت کا حصہ بنانے سے انکار کردیا۔
وضاحت: ۔ انکار تو تب ہوتا ہے جب خواہش کا اظہار کیا جائے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان نے حکومت کا حصہ بننے کی خواہش کا کبھی بھی اظہار نہیں کیا یہ کھلی الزام تراشی ہے۔ مذہب کا حوالہ رکھنے والوں کو جھوٹ سے گریز کرنا چاہیے۔
(3) لکھتے ہیں : ۔ حالیہ الیکشن کے اندر فقط ایم ڈبلیو ایم کی مخالفت میں ن لیگی امیدواروں کو سپورٹ کیوں کیا؟
وضاحت:۔ ن لیگ سے شیعہ امیدوار اور ایم ڈبلیو ایم سے شیعہ امیدوار میں ایک کو ترجیح دینے کا اختیار کس کے پاس ہے؟ آپ کے پاس؟ کس نے دیا؟
(4) لکھتے ہیں: ۔ اگر اسلامی تحریک پاکستان ن لیگی امیدوار کی بجائے اپنے امیدواروں کو سپورٹ کرتی۔۔۔
وضاحت: ۔ یہ انتہائی بے تکی بات ہے۔ دونوں شیعہ دونوں اپنے ہیں۔
(5) لکھتے ہیں: ۔ کیا اسلامی تحریک پاکستان نے آغا راحت الحسینی کے مائنس ن لیگی فارمولے کو مسترد نہیں کیا؟
وضاحت : موصوف کو فارمولے کا مفہوم بھی معلوم نہیں ایسا کوئی فارمولہ نہیں تھا۔ البتہ ان کے فارمولے کو تسلیم کرکے ہی اسلامی تحریک پاکستان نے اپنے امیدوار دستبردار کرادیئے تھے پھر خرابی کہاں سے آئی؟ فلاں وزیر اعلی کیسے بنا؟ اس کی تحقیق کریں ۔ بے پر کی نہ اڑائیں۔
(6) لکھتے ہیں: ۔ ن لیگ کے ساتھ اتحاد کس نے کیا؟
وضاحت: ۔ ایک کھلی حقیقت ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان نے ہرگز ہرگز اتحاد نہیں کیا ۔ جھوٹ سے پرہیز کریں
(7) لکھتے ہیں : ۔ نمائندہ رہبر کا نام استعمال کرکے ن لیگی امیدواروں کے لئے ووٹ کس نے دیا؟
وضاحت: ۔ پہلے واضح کیجئے کہ ن لیگی امیدوار شیعہ تھے بہرحال نمائندہ رہبر کے نام پر ووٹ مانگنا بہتر عمل نہیں۔
(8) لکھتے ہیں : ۔ شیعہ ووٹ کو تقسیم کس نے کیا؟
وضاحت: ۔ اگر شیعہ ووٹ تقسیم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کچھ ووٹ شیعہ کو ملے اور کچھ غیر شیعہ کو تو ایسا ہرگز نہیں ہوا البتہ ایک حلقے میں شیعہ امیدوار کئی ہوں تو شیعہ ووٹ تو تقسیم ہوں گے لیکن اس سے فرق نہیں پڑتا جیتے گا پھر بھی شیعہ۔ شیعہ ووٹ تقسیم ہونے کی بات ڈھکوسلہ ہے ایسی گول مول باتوں سے لوگوں کو دھوکہ نہیں دینا چاہیے۔
(9) لکھتے ہیں: ۔ جن شیعہ امیدواروں کو سپورٹ کیا گیا وہ ن لیگ کے امیدوار نہیں تھے؟
وضاحت: ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ن لیگ کا امیدوار بننے سے کوئی شخص شیعیت سے تو خارج نہیں ہوجاتا۔ دوسری بات یہ کہ شیعہ امیدواروں کو اس لئے سپورٹ نہیں کیا گیا کہ وہ ن لیگ کے امیدوار تھے۔ پیپلز پارٹی کے شیعہ امیدواروں کو بھی تو سپورٹ کیا گیا پارٹی بیس پر نہیں بلکہ انفرادی طور پر۔ اس کا تذکرہ کیوں نہیں کرتے؟
(10) لکھتے ہیں: ۔ ن لیگی شیعہ امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالنا واجب ہے یہ فتوی کس نے صادر کیا؟
وضاحت: ۔ ایسا فتوی کسی نے صادر نہیں کیا
(11) لکھتے ہیں: ۔ عوام کے سامنے ن لیگ کے امیدواروں کو بھی علی بن یقطین بنا کے کس نے پیش کیا؟
وضاحت: ۔ کسی ذمہ دار نے ایسا نہیں کیا
(12) لکھتے ہیں: ۔ آغا راحت الحسینی کے مائنس فارمولے کو مسترد کس نے کیا؟
وضاحت: ۔ فارمولہ کا مفہوم معلوم کرکے بات کیجئے ایسا کوئی فارمولہ تھا ہی نہیں تاکہ مسترد کرنے کا سوال پیدا ہو۔
(13) لکھتے ہیں: ۔ آغا راحت کے بار بار اصرار پر اپنے امیدواروں کو دستبردار کس نے نہیں کیا؟
وضاحت : ۔ اس کی وضاحت کردی گئی کہ اسلامی تحریک پاکستان نے اپنے امیدوار دستبردار کرادیئے تھے اس کے باوجود سوال اچھا ہے غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیے اور قصور وار پر تف کیجئے۔ الزام تراشی سے گریز کیجئے
(14) لکھتے ہیں: ۔ کیا اسلامی تحریک کو اسی ن لیگ نے اتحادی بنانے سے انکار نہیں کیا؟
وضاحت : ۔ کسی نے ن لیگ سے اتحاد بنانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا لہذا انکار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
(15) لکھتے ہیں: ۔ کیا گلگت بلتستان کے عوام کو ایک بار پھر یزیدیوں کے چنگل میں نہیں دھکیلا؟
وضاحت: ۔ جس نے دھکیلا اس کا سراغ لگائیے اور اس سے براء ت کا اظہار کیجئے لیکن یہ سب کچھ غیر جانبدارانہ تحقیقات کے نتیجے میں ہونا چاہیے۔
موصوف نے آخر میں قائدین سے ایک گزارش کی ہے جس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ ۔۔۔خدا کرے آپ کی آرزوئیں پوری ہوں۔