• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف بے رحم آپریشن کیا جائے، علامہ سید نیازحسین نقوی

جعفریہ پریس –  وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدرعلامہ سید نیاز حسین نقوی نے کراچی میں سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیموں سے وابستہ امن دشمن عناصر کراچی کا امن تباہ کر رہے ہیں، جنہیں بارہا امن و امان کے ذمہ دار اداروں نے بے نقاب کیا ہے مگر حکومتیں اپنے سیاسی مفادات اور مصلحتوں کی خاطر چشم پوشی کرتی رہی ہیں۔ علامہ سید نیاز نقوی نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نئے قوانین و ضابطوں کی بجائے رائج قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی سنائی گئی سزاؤں پر عملدرآمد کے بغیر دہشت گردی ختم کرنے کے دعوے حکومت کی خود فریبی ہیں۔