تازه خبریں

حجة الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی اراکین دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کے ساتھ نشست؛ ملکی علاقائی صورتحال پرگفتگو

حجة الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی اراکین دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کے ساتھ نشست؛ ملکی علاقائی صورتحال پرگفتگو
تلاوت کلام ہدایت کے بعد دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کے مسئول مولانا سید موسی رضا نقوی نے دفتر کی مختصر رپورٹ پیش کی.
حجة الاسلام والمسلمين علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دفتر مشہد مقدس روز بروز بہتر صورتحال کی طرف جارہا ہے. نشست کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، زائرین کے مسائل، قتل و غارت، امن و امان، پاراچنار، تنظیمی و قومی صورتحال سمیت اھم معاملات پر مفصل گفتگو ہوئی.نشست کے آخر میں سوال وجواب کا سلسلہ بھی ہوا جن کے قانع کنندہ جواب دئیے گئے.آخر میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما حجة الاسلام والمسلمين علامه سيد شهنشه حسين نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا اور سہ ماہی مجلہ آفتاب علم ہدیہ کے طور پر پیش کیا گیا.