تازه خبریں

حجتہ الاسلام علامہ سید راحت حسین الحسینی اور علامہ شیخ مرزا علی کے درمیان انتہائی اہم ملاقات۔۔

حجتہ الاسلام علامہ سید راحت حسین الحسینی اور علامہ شیخ مرزا علی کے درمیان انتہائی اہم ملاقات۔۔
جعفریہ پریس کے خصوصی نمائندہ برائے گلگت بلتستان کی تفصیلات کے مطابق مرکزی خطیب جامع امامیہ مسجد گلگت حجتہ الاسلام آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی خطیب جامع امامیہ مسجد دنیور و مرکزی نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان علامہ شیخ مرزا علی کے درمیان جامع مسجد دنیور مرکز میں ایک انتہائی اہم نشست ہوئی، اس نشست میں شہید راہ حق علامہ سید ضیاءالدین رضوی کے ماموں سید محمد علی شاہ عرف آغا ببا، حجتہ الاسلام آغا سید اسد عالم نقوی ، علامہ شیخ تقی ہدایتی، علامہ شیخ سلمان محمدی، علامہ شیخ منیر حسین منوری اور علامہ شیخ مرزا حسین شریفی بھی شریک تھے۔
اس اہم ملاقات اور نشست کا مقصد ملت جعفریہ کی مشکلات اور مسائل پر مل بیٹھ کرراہ حل تلاش کرنے اور آپس کے باہمی معاملات اور تحفظات کو مل بیٹھ کر دور کرنا تھا۔ اس موقعے پر علامہ سید راحت حسین الحسینی نے علامہ شیخ مرزا علی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو مزید فعالیت دکھانے کی تاکید کی، ساتھ ہی قومی و ملی معاملات میں مل بیٹھ کر غور و خوص کرنے اور لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔ اس اہم نشست کے انعقاد کے حوالے سے علامہ اسد عالم نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔