جعفریہ پریس- علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں علامہ آغا عباس، علامہ ناظرعباس تقوی اورعلامہ جعفر سبحانی پر مشتمل اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا ایک اعلٰی سطحی وفد گلگت کے دورہ پر حراموش پہنچا جہاں پر ایس یو سی گلگت ڈویژن کے صدرعلامہ شیخ مرزا علی، صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدارعلی ،علامہ شیخ شہادت حسین ساجدی و دیگرعلما کرام سمیت جعفریہ یوتھ کے سینکڑوں کارکنان نے اپنے مہمان وفد کا پرتپاک استقبال کیا-
جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق حراموش میں ایک تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مہمان وفد سمیت ایس یو سی گلگت ڈویژن کے صدرعلامہ شیخ مرزا علی، صوبائی وزیر پانی و بجلی دیدارعلی ، ضلعی صدرعلامہ شیخ شہادت حسین ساجدی اور دیگرعلما کرام وکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی- اجلاس میں سیاسی اجتماعی امور اور تنظیمی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی -رپورٹ کے مطابق تنظیمی اجلاس میں تنظیم نوکرتے ہوئے حاجی خان زمان کوشیعہ علما کونسل حراموش کا نیا صدر منتخب کیا گیا نو منتخب صدر سے علامہ شیخ شہادت حسین نے حلف لیا- اس موقع پر نو منتخب صدر حاجی خان زمان نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے قومی وملی جماعت کی فعالیت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد