حضرت عباس علیہ السلام کا حرم مبارک کربلا کے پرانے شہر کے درمیان میں واقع ہے کہ جسے آج کل مدینة القدیمة کہا جاتا ہے حرم مبارک کی عمارت کا سامنے والا حصہ جنوب کی جانب ہے اورحضرت عباس علیہ السلام کا روضہ امام حسین علیہ السلام کے حرم کے شمال مشرقی جانب واقع ہے اور دونوں حرموں کی خارجی دیواروں کے قریب ترین نقطے کے درمیان فاصلہ 247میٹر ہے جب کہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرموں پر موجود گنبدوں کے اوپر والے سروں کے درمیان فاصلہ 378میٹر ہے اور حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کے مشرقی جانب نہرعلقمیٰ تھی کی جس کا اس وقت نشان نہیں ہے۔
نوٹ: مذکورہ فاصلے اور اعداد و شمار حرم کے انجینیئرنگ کے موجودہ شعبے نے کیا ہے اور یہی صحیح ہے جب کہ بہت سی کتابوں میں موجود یہ فاصلہ یا تو اس سے کم ہے یا زیادہ