تازه خبریں

حزب اللہ کے میزائل حملے، تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھا، نہاریہ میں 4 صیہونی ہلاک و زخمی

حزب اللہ کے میزائل حملے، تل ابیب دھماکوں سے لرز اٹھا، نہاریہ میں 4 صیہونی ہلاک و زخمی

 صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے زبردست میزائل حملوں کے نتیجے میں نہاریہ اور کابری میں کم از کم دو صیہونیوں کے ہلاک اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

المنار چینل نے تل ابیب اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائل داغے جانے کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی ذرائع نے بھی حزب اللہ کے بڑے میزائل حملوں کے بعد تل ابیب میں کئی دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے میزائل نہاریہ پر گرنے کے بعد کم از کم دو صہیونی ہلاک ہو گئے۔ نہاریہ کو نشانہ بنانے والے حزب اللہ کے میزائلوں کی تصاویر بھی شائع کی گئیں، جن میں اسرائیل کے مہنگے فضائی نظام آئرن ڈوم کی جانب سے اسے روکنے میں ناکامی کا پتہ چلتا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ سرزمین کے شمال میں شراگا فوجی اڈے پر گولہ باری کی۔

غزہ اور لبنان میں قابضین کے جنگی جرائم کے جواب میں صیہونی علاقوں پر حزب اللہ کے مسلسل میزائل حملوں پر عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی فوج پر جنگ مسلط کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے شمیرہ اور ازوریت قصبوں میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر راکٹ فائر کیے۔ حزب اللہ کی طرف سے ایک اور کارروائی میں نافع زیف قصبے میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے اس تحریک کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا ایک اہم جملہ دوبارہ شائع کیا جس میں صیہونی حکومت کو مخاطب کیا گیا تھا کہ تل ابیب تک پہنچنے والا ہر میزائل بیس لاکھ آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور کرے گا۔