حسن سدپارہ گلگت بلتستان کی عزت آبرو تھا اور رہے گا۔
گلگت بلتستان کے لوگوں نے ہمیشہ ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
سکردو (پ۔ر) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے قومی ہیرو حسن سدپارہ کی وفات کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعی حسن سدپارہ قومی ہیرو اور گلگت بلتستان کی پہچان تھی ۔ وزیر اعظم پاکستان کے حسن سدپارہ کو قومی ہیرو قرار دینا اس کاحق تھا لیکن قومی ہیرو کے قوم کے حقوق دینے کی بابت وزیر اعظم اور وفاق کا رویہ گلگت بلتستان کے غیور اور محب وطن عوام اور قومی ہیروحسن سدپارہ ، شہید لالک جان، جنگ آزادی کے ہیرو کیپٹن شاہ خان اور دسیوں اس خطے کے نامور قومی اور بین الاقوامی سطح کی شخصیات کے خدمات کو نظر انداز کرنا ہے اس میں شک نہیں کہ حسن سدپارہ قومی ہیرو ہے لیکن قومی ہیرو کے قوم کو انکے بنیادی حقوق نہ دینا در اصل قوم کی توہین ہے اقتصادی راہداری منصوبے میں اس خطے کو بائی پاس کرنا ، اس خطے کو آئینی شناخت نہ دے کرعوام کو بے وقوف بنانے کے لیے تعمیر و ترقی کی باتیں طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں۔ ارباب اقتدار اور ریاست پاکستان اس خطے کو اہمیت دیں تو تعمیر وترقی کے ساتھ وطن کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔