• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

حضرت امام جعفر صادق ؑعلوم دینی اور علوم عصری کے منبع،بانی،مروج اور مرکز تھے قائد ملت جعفریہ پاکستان

حضرت امام جعفر صادق ؑعلوم دینی اور علوم عصری کے منبع،بانی،مروج اور مرکز تھے قائد ملت جعفریہ پاکستان

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کا پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد7جون  2020   ء  (      جعفریہ پریس      ) قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق ؑعلوم دینی اور علوم عصری کے منبع،بانی،مروج اور مرکز تھے آپ ؑ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماء کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب، مسلک، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔سلسلہ امامت کے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق ؑکے یوم  شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آپ ؑ نے اپنے والد گرامی قدر امام محمد باقر  ؑ سے براہ راست حصول علم اور کسب فیض کیا اور اپنے جد امجد حضرت علی  ؑ اور پیغمبر گرامی قدرؐکے عطا کردہ علوم پر مکمل دسترس حاصل کی یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دور میں علم کا دعوی کرنے والا ہر شخص کو لاجواب کیا اور اسلام کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام غلط فہمیوں کو اپنے علم کی بنیاد پر دور کیا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ امام جعفر صادق  ؑ کے علم و فضل اور کمال و مرتبے کی اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ آپ نے علوم قرآنی، تعلیمات رسول ؐ، فرامین آئمہ ؑ اور سیرت سے استفادہ کرکے مسلمانوں کو ابدی اور دائمی نجات حاصل کرنے کے لیے ایسی جامع راہنمائی فرمائی جس میں صرف مسلمان نہیں بلکہ پوری انسا نیت کی فلاح و بہبود مضمر ہے اس کے علاوہ آپ نے عصری علوم کا جو بے بہا خزانہ صاحبان فکر و نظر کے استفادہ کے لیے چھوڑا وہ آج بھی بلا تفریق مذہب ہر انسان کو رہنمائی فراہم کر رہا ہے آپ ؑ کے شاگردوں نے اپنے اپنے ادوار میں اپنے شعبے کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کی۔ دور حاضر کی سائنسی تحقیقات اور عصری علوم کا ارتقاء امام جعفر صادق  ؑ کا مرہون منت ہے جبکہ عام ٹیکنالوجی سے لے کر ایٹمی ٹیکنالوجی تک تمام کی بنیاد حضرت امام جعفر صادق کے دئیے ہوئے علمی ترکے سے ملتی ہے۔ سائنسی تاریخ کا جائزہ بتاتا ہے کہ معروف سائنسدان آئن سٹائن نے اپنے نظریہ اضافیت /نسبیت میں امام جعفر صادق ؑ کے معراج بارے بیانات سے استفادہ کیا ہے اسی طرح مشہور فلاسفر ملاصدرہ اپنے معروف نظریہ حرکت جوہری میں امام عالی مقام کے بیانات سے مستفید ہوئے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ فقہ جعفریہ کے پیروکار اس لحاظ سے خوش بخت و خوش نصیب ہیں کہ انہیں ایسے امام سے تمسک حاصل ہوا ہے کہ جو نہ صرف انہیں روحانی، دینی، اسلامی، فقہی، اور شرعی رہنمائی عطا کرتے ہیں بلکہ انہیں عصری علوم،کیمیا، فزکس، ریاضی، فلسفہ، موجدات، تخلیقات، لسانیات، اور ان جیسے متعدد علوم اور میدانوں میں ہدایت فرماتے ہیں اور انہیں ان علوم سے استفادہ کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اگر دور حاضر کے مسلمان بالخصوص علم و اسلام سے عقیدت اور ترقی و ٹیکنالوجی سے محبت رکھنے والے انسان امام جعفر صادق  ؑکے علوم، کردار، سیرت اور اصولوں کا مطالعہ کریں، ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور ان سے مخلصانہ استفادہ کریں تو ایک بار پھر دنیا میں علم کا غلبہ اور جہالت کا خاتمہ ہوجائے جس سے انسانیت کو درپیش تمام مسائل حل ہوں گے۔