تازه خبریں

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں شیعہ علماء کونسل نواب شاہ کی جانب سے مجلس عزا کا انعقاد

شیعہ علماء کونسل پاکستان نواب شاہ کی جانب سے نوئیں تاجدار امامت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا امام بارگاہ یاد گار کربلا میں منعقد ہوئی جس سے مولانا مولا بخش ہالائی، مولانا محمد عالم مری،محمد حسین چانڈیو،امتیاز علی جعفری اور دیگر نے خطاب کیا- مقررین نے کہا کہ آئمہ کی عملی جدوجہد صرف دین اسلام کے لئے تھی اور ہمیشہ سچ اور مظلوموں کا ساتھ دیا ظالموں اورجھوٹی سازشوں کے خلاف جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ امام تقی علیہ السلام کو بھی ظالم حکمرانوں نے تکالیف دیں اور شہید کرایا لیکن آج تک امام پاک کا ذکر جاری ہے اور اس وقت کے ظالموں کے نام و نشان مٹ چکے ہیں۔ اس موقع پر انجمن جعفریہ یاد گار کربلا کی جانب سے نوحہ خوانی کی گئی اور مومنین میں نیاز تقسیم کیا گیا۔