رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی مجاہدتوں کی قدردانی کی اور فرمایا کہ دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور استکبار کے خلاف استقامت ختم ہونے والی نہیں اور خدا کے ارادے کے مطابق، منزل مقصود تک پہنچنے تک استقامت کا سلسلہ جاری رہے گا۔