تازه خبریں

حضرت علی علیہ السلام کا یومِ شہادت ملک بھر میں منایا جا رہا ہے تمام مسلمان مسالک شریک

حضرت علی علیہ السلام  کا یومِ شہادت آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سےمنایا جا رہا ہے پاکستان میں رہنے والے تمام مسالک ایام علی کی تقریبات  میں شریک ہیں ۔ مختلف شہروں میں ماتمی جلوسوں کی بر آمدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے مرکزی کیپمس لگائے گئے ہیں جس میں کارکنان و علمائے کرام موجود ہیں پاکستان کے سب سے بڑےشہر کراچی کے مرکزی جلوس میں بھی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے مرکزی کیمپ ایم اے جناح روڈ پر لگایا گیا ہے جس میں علمائے کرام و کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے