جولائی 2018
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی سے ملاقات کے لیے حوزہ علمیہ قم کے فضلاء و علماء کا ایک وفد حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی کاظم صاحب اور حجت الاسلام و المسلمین سید سلمان نقوی کی سربراہی میں دفتر قائد آیا۔
ملاقات میں وفد کے فضلاء و علماء نے حوزہ علمیہ قم اور خاص طور پر پاکستان طلباء کے حوالے سے مختلف مسائل کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ اس موقعہ پر قائد ملت جعفریہ نے ان مسائل کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔


