جعفریہ پریس۔جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزسیدہ سدہ نقوی نے سانحہ مسجدامامیہ پشاورکی سخت مذمت کی ہے اورکہاہے کہ شیعہ نسل کشی کاسلسلہ روزبروزبڑھتاجارہاہے،حکومت خاموش تماشائی بن چکی ہے،اگرحکمران اپنی سیاست بچاناچاہتے ہیں توپہلے انسانیت کی حفاظت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بہترین عسکری طاقت رکھنے کے باوجود ہم اتنے بے بس ومجبورہوگئے کہ چند شر پسندوں قلع قمع نہ کرسکیں؟ ہرروزملت تشیع کوظلم وبربریت کانشانہ بنایا جارہا ہے مگر ہم ہربارقانون کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں کیونکہ ہم پاکستان کوامن کا مرکز دیکھنا چاہتے ہیں،حکومت ان درندوں کوجنگل کاراستہ دکھائے اوران درندوں کے جنگل پھانسی گیٹ ہیں بغیرکسی امتیازکے انسانیت کے دشمنوں کوتختہ دارپرلٹکایاجائے۔
مرکزی سرپرست جے ایس اوطالبات پاکستان نے کہاکہ ہم مظلومین کے حق میں آوازاٹھانے کے لئے ہمیشہ تیارہیں اوردعاکرتے ہیں کہ پروردگارعالم شہداء پشاورامام بارگاہ امامیہ کے ورثاء کوصبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کو صحت کاملہ عطاکرے۔