تازه خبریں

حکومت سپریم کے حکم پر عمل کرتے ہوئے جلد از جلد پورے ملک میں مردم شماری کرئے ۔ ریحانہ عبادی اسلامی تحریک پاکستان

حکومت سپریم کے حکم پر عمل کرتے ہوئے جلد از جلد پورے ملک میں مردم شماری کرئے ۔
طویل عرصے سے ملک میں مردم شماری کا نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
سکردو( پ۔ر) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ طویل عرصے
سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی جو کہ حکمرانوں کی نااہلی کی واضح ثبوت ہے۔ اور اس کے نقصاں پورے ملک کو ہو رہا ہے۔ دنیامیں واحد ملک مملکت عزیز خداداد پاکستان ہے جو ناقص اندازوں اور کھوکھلی سروئے رپورٹس کی بنیادوں پر چل رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل جوں کا توں رہے اور حکمران اپنی مستیوں میں کھیل کھیلتا رہے ۔ اس سلسلے میں ملک کی باقی حصوں کی طرح گلگت بلتستان بھی نقصانات کی زد میں ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتہائی جرات مندانہ قدم اٹھا یا ہے اگر ارباب اقتدار واقعی جمہوری اور عدالتی اصولوں کو مانتی ہے تو سپریم کورٹ کے حکم پر فوراََ عمل کرتے ہوئے پورے ملک میں مردم شماری کرے ۔