• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنائے ، جلوس و مجالس ہائے عزا میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے; قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس –  علماء اتحاد و روداری کا درس عام کریں  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنائے، بعض جگہوں پر روایتی جلوس و مجالس ہائے عزاء بپاء کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں،عزاداری سید الشہداء ؑ کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، حکومت آئینی ، مذہبی و شہری آزادیوں کو سلب کرنے سے گریز کرے، علمائے کرام اسوۂ حسینی ؑ پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و روداری کا درس دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ملنے والے علمائے کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی امن وامان کی مجموعی صورتحال کشیدہ ہے جبکہ محرم الحرام میں حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے وہ انتظامات نہیں کئے گئے جن کی ضرورت تھی اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور زبانی جمع خرچ سے گریز کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک کے بعض حصوں میں روایتی جلوس و مجالس ہائے عزا بپا کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور مختلف بہانے تراشے جارہے ہیں ہم حکومت پر یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء صدیوں سے جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں تمام مذاہب و مسالک کو ان کی مذہبی عبادات ادا کر نے کا پورا حق آئین پاکستان نے دیا ہے جبکہ حکومت حیلے بہانے استعمال کرکے عوام کے آئینی، مذہبی و شہری آزادیوں کے حقوق کو سلب کرنے سے گریز کرے ۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے علمائے کرام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کے اسوہ پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں وحدت کوفروغ دیا جائے اور مجالس میں علمائے کرام اتحاد و روداری اور علم کو موضوع سخن بنائیں کیونکہ تعلیم، اتحاد اور روداری سے ہی ملک و قوم ترقی کرسکتے ہیں۔