تازه خبریں

حکومت پولیس و انٹیلی جنس کا قبلہ درست کرے۔علامہ محمد رمضان توقیر

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا نے صوبائی درالحکومت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کو تحریک انصاف کی ناکامی اور پولیس وانٹیلی جنس اداروں کے متعصبانہ روئیے کا نتیجہ دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے ضرب عضب کا دائرہ پشاور تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے سردار واجد حسن قزلباش کے بیہمانہ قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات حکومت کی واضح نا اہلی اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی اپنے فرائض منصبی سے روگردانی کے مترادف ہے۔جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس فروغ پا چکاہے۔اور یہ صورت حال صوبے کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور پولیس اورانٹیلی جنس اداروں نے اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری میں یونہی کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔ تو پھر اللہ قہر وغضب اور عوام کے رد عمل سے ایوان میں بیٹھے سیاستدان اور اداروں پر براجمان پولیس حکام اور اہلکار بھی نہیں بچ سکیں گے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کو مشورہ دیا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ صوبے میں امن و امان برقرار رہے تو پولیس حکام اور انٹیلی جنس کا قبلہ درست کرے۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے صوبے کے قبائلی علاقوں کی طرح صوبہ بھر بالخصوص صوبائی دارالحکومت پشاور تک بھی آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔ تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردوں کی اماجگاہ اور دہشتگردی کے ناسور سے پاک کیا جائے۔