تازه خبریں

حکومت کی نافذ معیاری طریقہ کار SOP کے مطابق عبادات ماہ رمضان و مجالس منعقد ہونگی شیعہ علماء کونسل پاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ علماء و مشائخ ہونے والے اجلاس کے بعد گفتگو میں کہا کہ جو معیاری طریقہ کار  بنایا گیا ہے اس کے مطابق رمضان کی عبادات و تراویح منعقد ہوگی اعمال شب قدر کے اجتماعات ہونگے اسی طریقہ کار کے مطابق شہادت امیر المومنین ؑ کے اجتماعات بھی ہونگے تاہم عوام مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کری

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سے باقی زائرین کوخصوصی فلائٹ کے زریعے جلد پاکستان واپس لایا جائے گا