تازه خبریں

خواہر فاطمہ بٹ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ساہیوال ڈویژن کی آرگنائزر نامزد

جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زہراء علوی کا کہنا ہے کہ مرکزی آرگنائز سیدہ سدرہ نقوی نے ساہیوال کیلئے فاطمہ بٹ کو ڈویژنل آرگنائزر نامزد کر دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فاطمہ بٹ ایم ایس سی (Statistic) کی طالبہ ہیں، وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملت جعفریہ کے لئے خدمات پیش کرنا چاہتی ہیں اور الٰہی تنظیم میں کام کرنے کے لئے دل و جان سے آمادہ ہیں۔ فاطمہ بٹ کی نامزدگی کے موقع پر مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ جے ایس او طالبات پاکستان کو ایسی ہی خواہران کی ضرورت ہے، جو تعلیمی میدان میں بھی آگے ہوں اور اپنی مذہبی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہوں ، مزید برآں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی عظیم قیادت کے زیر سایہ الٰہی تنظیم جے ایس او طالبات پاکستان میں کام کرنے کا شوق رکھتی ہوں۔ سیدہ سدرہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم قوم کی تمام دختران کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ محبوب قائد کی زیر نگرانی ملت تشیع کی ترقی کے لئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اپنا کردار ادا کریں۔