خیرپور انتظامیہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہو رہی ہے ، علامہ سید اسد اقبال زیدی
نوابشاھ 10 ستمبر 2020ء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ سید اسد زیدی نے کہا ہے کہ خیرپور کی انتظامیہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہو رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ سید اسد زیدی نے کہا کہ خیرپور فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومتی اہلکار دشمن کی سازشوں کو عملی جامہ پھناتے ہوئے، شیعہ قوم کی عزت و وقار مجروح کر رہے ہیں، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ آج انتظامیہ ضلع میں سرکاری سرپرستی میں اختلافات کو ہوا دے رہی ہے جو ایک خطرناک راستہ ہے، شیعہ علماء کرام مسلسل انتظامیہ کے ساتھ اتحاد اور رواداری کی اہمیت دیتے رہے ہیں لیکن انتظامیہ غیر آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے، مسلسل شیعہ قوم کی حیثیت پر حملہ کر رہی ہے. ہم حکامِ بالا سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں جو سرکاری افسران فرقہ واریت کو ھوا دینے میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے.