جعفریہ پریس – خیرپور کے موجودہ اور کٹھن حالات کے پیش نظر شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام آج امام بارگاہ محبان حیدری میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا- جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی نے کی- انتھائی اہمیت کی حامل میٹنگ میں شیعہ رابطہ کونسل،ضلعی امن کمیٹی،جے ایس او، سند شیعہ آرگنائزیشن،وفاق علما شیعہ پاکستان کے عھدیداروں ، سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں علماء کرام سمیت سو کے قریب تنظیمی کارکنان نے شرکت کی- جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق شرکاء میٹنگ نے 4 اپریل کو تکفیریوں کی جانب سے ممتاز گراوئڈ میں منعقدہ پروگرام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تکفیریوں کو جاری کردہ پرمنٹ فی الفور کینسل کرے ورنہ خیرپور کے حالات تھس نھس ہو کر رہ جائیں گے. شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور شیعان حیدر کرار کے لئے تنگ کیا جا رہا ہے اور اس میں اپنے نادان دوستوں کی ڈیل کے تحت قوم کا کتنا بڑا سودہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں ہم پہ قیامت ڈھائی گئی ہے- انہوں نے مزید کہا کہ تکفیریوں کی شرانگیز تقاریراورغلیظ الفاظ اسلام آباد اور کراچی میں بیٹھے افراد کو سننے میں نھیں آئیں گے جنہوں نے تکفیریوں کو عوامی اور سرکاری املاک پر جلسہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا -. اجلاس میں شریک تمام تنظیموں کے عمائدین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت ، کامیاب حکمت عملی اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا-
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت