داعش کا خاتمہ ترکی کی اولین ترجیح ہے:ترک صدر رجب طیب اُردووان
ترکی کے صدر رجب طیب اُردووان نے کہا ہے کہ داعش کا خاتمہ ترکی کی اولین ترجیح ہے اور شام میں جاری آپریشن اس مقصد کی جانب پہلا قدم ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں ترک صدر نے کہا کہ شام میں داعش کو اس انداز میں ختم کرنا ضروری ہے کہ وہ ترکی میں کارروائیوں کے قابل نہ رہے۔صدر اُردووان نے کہا کہ ترکی پندرہ جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد زیادہ مضبوط ،پُرعزم اور فعال ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ شام میں فوجی آپریشن داعش کے خاتمے تک جاری رہے گا اور ترک سکیورٹی فورسز کے گرنے والے خون کا ایک قطرہ بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔دوسری جانب شام کے شمالی علاقے میں ترک فضائی حملوں میں داعش کے بیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ترک لڑاکا طیاروں نے شام کے شمالی علاقے میں تین عمارتوں ،ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا ۔