جعفریہ پریس دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے شعبہ زائرین کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام مرکزی مجلس عزا کا انعقاد حسینیہ ابو الفضل میں کیا گیا ، مجلس سےحجۃ الاسلام والمسلمین جناب مولانا اعجاز حسین مظاہری نے خطاب کیا ۔ حسینیہ ابو الفضل سے ظہرین کی نماز کے بعد جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دارالتلاوہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے انتظامات شعبہ زائرین کے انچارج سید ناصر عباس نقوی نے انجام دیئے۔زائرین اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے اختتام پر شعبہ زائرین کے انچارج سید ناصر عباس نقوی نے تمام عزاداران امام مظلوم کا شکریہ ادا کیا۔