*دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم کے اعلی اختیاراتی ادارہ مجلس نظارت کے منعقدہ اجلاس میں شعبٸہ زاٸرین کی25 سالہ مختصرکارکردگی رپورٹ پیش*
*مجلس نظارت کے جنرل سیکرٹری اور مدید دفتر نے حرم مطہر کی طرف سے دٸے گٸے لوح تقدیر کو سید ناصر عباس انقلابی کے سپرد کیا*
*قم المقدسہ 25 جون 2020*
*دفتر نماٸندہ ولی فقیہ و قاٸد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی مجلس نظارت کا اھم اجلاس ہوا جس میں شعبٸہ زاٸرین ایران ،عراق اور شام کے مسٶل سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے 25 سالہ خدمت زاٸرین اور اپنی کاکردگی رپورٹ کو مختصر طور پر پیش کیا جسے اراکین مجلس نظارت نے بہت سراہا*
*خادم حرم حضرت فاطمہ معصومہ س نے کہا کہ قاٸد ملت جعفریہ اور رہبر معظم کے دفتر کی بدولت حرم حضرت فاطمہ معصومہ س میں پاکستان کی نماٸندگی کرتے ہوۓ مجھے خادم بننے کا شرف حاصل ہوا*
*انھوں نے اپنی رپورٹ کے ساتھ حوزہ علمیہ قم کی فاضل شخصیات کی* *موجودگی میں اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ ھم زندگی کے آخری سانس تک قیادت کی بھرپور حمایت کا تجدید عہد کرتے ہیں اور با بصیرت قیادت کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کیلٸے شب و روزکوشاں رہیں گے جس پر پورے حال میں قاٸد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے*
مفتی جعفر سید عارف
ساجد ہیں دونوں کے وارث کی صداٸیں گونج اٹھیں
*اجلاس کے دوران مجلس نظارت کے جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام جابری محمدی صاحب نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ س کی جانب سے بہترین کارکردگی کی بناپردیا گیا لوح تقدیر ،مدیر دفتر حجتہ الاسلام والمسلمین محمد شریف لغاری نے قاٸد محترم کی جانب سے لوح تقدیر اور حجتہ الاسلام والمسلمین سید ظفر علی نقوی صاحب نے مرکزی دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے لوح تقدیر خادم کریمہ اھلبیت ع سید ناصر عباس نقوی انقلابی کے سپرد کیا*