تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی کابینہ کا ھنگامی اجلاس، پاکستان میں جاری دھشتگردی اور ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا.

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی کابینہ کا ھنگامی اجلاس، پاکستان میں جاری دھشتگردی اور ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا.
(قم المقدسہ) دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج بروز جمعہ 177 فروری زیرِ صدارت مدیر دفتر حجت الاسلام والمسلمین سید اظھر حسین زیدی منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان کی انتہائی پریشان کنندہ صورتحال اور امن دشمن سفاک دھشگردوں کی جانب سے مسلسل خون کی ہولی کھیلنے کی مذمت کی گئی، اجلاس میں شھداء کیلئے فاتحہ خوانی، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی‫. کابینہ اجلاس میں حکومت سے ملک بھر میں امن و امان پر خاص توجہ دینے اور دھشتگرد کارروائیوں پر منظم قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا.