دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے وفد کی گزشتہ دنوں گلگت کے علاقے نلتر میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت
دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے نمائندہ قائد و مدیر دفتر حجہ الاسلام والمسلمین محمد شریف لغاری کی سربراہی میں اعلی وفد نے گزشتہ دنوں گلگت کے مضافاتی علاقے نلتر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید فرجاد حسین اور شہید سلیم عباس کے عزیز حجہ الاسلام المسلمین اختر حسین ساجدی سے ان کے گھر جاکر قائد ملت جعفریہ اور دفتر قائد قم کی جانب سے تعزیت و تسلیت عرض کی۔ وفد میں شریک علمائے کرام نے کہا کہ قومی قیادت و پلیٹ فارم ہر وقت شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے۔ حجہ الاسلام والمسلمین اختر حیسن ساجدی نے قائد محترم اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔
دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے وفد میں حجہ الاسلام محمد شریف لغاری، حجہ الاسلام مختار حسین رحیمی، حجہ الاسلام بشیر احمد استوری، حجہ الاسلام غلام محمد فخرالدین، حجہ الاسلام ظفر علی نقوی، حجہ الاسلام محمد باقر کاظمی، حجہ الاسلام محمد اکبر ناصری، حجہ الاسلام فیصل عسکری، سید ناصر عباس انقلابی شریک تھے۔