دفتر قائد ملت جعفریہ نجف کی جانب سے آیت اللہ سعید الحکیم کی مجلس ترحیم
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف عراق کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی مرجع الدینی الکبیر السید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کے ایصال ثواب کے لئے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس عزاء میں مکاتب مراجع عظام کے نمائندگان واساتیذ حوزہ علمیہ وافاضل علماء و طلاب حوزہ علمیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خانوادہ آل حکیم کو تعزیت و تسلیت پیش کی ۔۔
مجلس عزاء کی ابتدا تلاوت قرآن وزیارت امام حسین علیہ السلام سے ہوئی



عالیجناب قاری مولانا الشیخ خدمت علی سلیمانی صاحب



آخر میں مرجع الدینی الکبیر السید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کے فرزند حجۃالاسلام والمسلمین سماحۃ السید عز الدین دام ظلہ نے تمام طلاب حوزہ کا اور بالخصوص اراکین دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اس دکھ کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا اور تعزیت و تسلیت کی اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین



