13جنوری 2018 نجف اشرف عراق
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ نجف اشرف عراق کی جانب سے مرحوم و مغفور سید عبد الجلیل نقوی و شہید ضیاء الدین رضوی کی مجلس ترحیم کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف وفود کی شرکت ہوئی خصوصی طور پر کتب آیۃ اللہ العظمی سماحۃ السید علی خامنہ ای کے ممثل حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید مجتبی حسینی ،مکتب آیۃ اللہ سماحۃ الشیخ محمد یعقوبی دام عزہ،آیۃ اللہ سماحۃ الشیخ فاضل البدیری دام عزہ،مکتب آیۃ اللہ العظمی سماحۃ الشیخ حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ الشیخ علی(ابو صادق)،حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ارشاد حسین نقوی،حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید غلام شبیر نقوی ودیگر شخصیات شامل۔شخصیات کی جانب سے قائدملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کوخصوصی طور پر تعزیت پیش کی اس موقع پر علماء کرام اور طلاب حوزہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔