علامہ سید ساجد علی نقوی اور پاکستان کے بزرگ علماء کی پالیسی قابل تحسین ہے، دنیا بھر میں شیعیان حیدر کرار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مستحکم و مضبوط ہو رہے ہیں، آیت اللہ علوی بروجردی قم المقدسہ: دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے اعلی سطحی وفد نے نمائندہ قائد و مدیر دفتر حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی کی سربراہی میں 31 جنوری بروز منگل حضرت آیت اللہ سید علوی بروجردی (مدظلہ العالی) سے انکے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں عالم اسلام اور مرجعیت و حوزہ ھای علمیہ کی تقویت و آفاقیت پر مفصل گفتگو ھوئی. حضرت آیت اللہ علوی بروجردی نے کہا ہر دور میں عاشقان اھلبیت کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا لیکن مکتب اھلبیت (ع) دن بدن پیشرفت اور ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا کے کونے کونے میں آئے روز شیعیان حیدر کرار میں اضافہ ہو رہا ہے، کسی کو مایوس نہیں ہونا چاہئیے، انہوں نے کہا علماء عالم اسلام کو متحد ہو کر تکفیریوں کا مقابلہ کرنا چائیے. حضرت آیہ اللہ بروجردی نے پاکستان میں دہشگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانی شیعہ ظلم و ستم، قتل و غارت کے باوجود بھی سر بلند اور شجاعانہ میدان میں موجود ہے اور اپنے کسی دشمن سے خائف نہیں، انہوں نے کہا پاکستان میں علامہ ساجد نقوی اور بزرگ علماء کی پالیسی لائق تحسین اور قابل قدر ہے، میرا خصوصی سلام علامہ سید ساجد نقوی صاحب کو کہیں.
یاد رہے آیت اللہ علوی بروجردی قم کی مایہ ناز علمی شخصیت ہیں اور استاد الفقھاء والمجتھدین آیت اللہ العظمی حسین بروجردی کے نواسے ہیں، اس وفد میں مجلس نظارت، مجلس عاملہ اور کابینہ کے معزز اراکین شامل تھے.