قم المقدسہ (نمائندہ خصوصی۔ 16جون2017ء) دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی جانب سے یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام پر مرکزی ماتمی جلوس حسینیہ حضرت ابوالفضل العباس سے برآمد ہوا.
تفصیلات کے مطابق امیر المومنین، یعسوب الدین، حضرت امام علی علیہ السلام کی یوم شہادت کے سلسلے میں امام بارگاہ حضرت ابوالفضل العباس قم نو میں مرکزی مجلس عزاء منعقد ہوئی اور ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزر کر حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ علیھاالسلام پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا.
تلاوت قرآن اور سوز و سلام سے مجلس عزاء کا آغاز ہوا، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا یوسف عابدی صاحب نے امام المتقین حضرت امام علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی. جلوس میں شامل عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں قم مشہد نجف اشرف کے طلاب کے علاوہ پاکستان اور ہندوستان کے زائرین بھی موجود تھے. طلاب کی مختلف انجمنوں نے جلوس عزاء میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی. جب جلوس عزاء ضریح حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے بلکل نزدیک پہنچا سینہ زنی میں شدت آگئی ہر آنگھ اشکبار تھی اور ہر زباں پر یا علی یا علی کی صدائیں بلند تھیں، تمام روزہ داروں، ماتم داروں، عزاداروں نے بی بی کریمہ اہل بیت کو دل بھر کر پرسہ دیا. آخر میں شعبہ زائرین کے معاون جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب نے دفتر قائد قم کی جانب سے تمام عزاداروں کا شکریہ ادا کیا. جلوس عزاء کے اختتام پر حسینیہ ابوالفضل میں افطار کا بندوبست بھی کیا گیا تھا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here