قم المقدسہ میں 14 اگست یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور جشن آزادی کی مرکزی تقریب دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیہ اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی (مدظلہ العالی) میں منعقد ہوئی۔
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا جسکی تفصیلات یہ ہیں:
????????????????
دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی (مدظلہ العالی) شعبہ قم المقدسہ کے شعبہ خدمت زائرین کے انچارج جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب نے پرگرام میں نظامت کے فرائض سر انجام دیے.
??پروگرام کا آغاز جناب قاری یاسین حیدرصاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا.
?? جناب عرفان حیدر صاحب، جناب جعفر حسین صاحب، جناب سید محمد حسین زیدی صاحب، جناب سید واجد علی شاہ صاحب اور ننے آواز خواں علی رضا صاحب نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں ملی ترانے پیش کئے.
??حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے جانے پہچانے شاعر جناب مولانا نذر عباس ثاقب صاحب نے پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے بہترین اشعار پڑهے.
*ہم تڑپتے ہیں یہاں، خاکِ وطن! تیرے لیے*
*درد کا اپنے کوئی درمان لکھنا چاہیے*
*جشنِ آزادی منائیں آج اس انداز سے*
*قُم کی دیواروں پہ ”پاکستان” لکھنا چاہیے*
(نذر عباس ثاقب)
اور انکے علاوہ جناب حسنین یزدانی صاحب اور جناب غلام سرور حیدری صاحب نے اشعار پڑهے.
????????????????
پروگرام کے دوران پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی اور نمائندہ قائد برائے قم حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب کے ہاتهوں پرچم کشائی کی گئی تمام طلاب اور علماء نے مل کر قومی ترانہ پڑها.
????????????????
??جناب حجت الاسلام والمسلمین سید غضنفر علی فائزی صاحب نے پاکستان کی آزادی کے حوالے سے خطاب کیا. پاکستان کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے فرمایا کہ پیغمبر گرامی اسلام صلی الله علیه و آله و سلم کے بعد اگر اللہ کی اس دهرتی پر کوئی ملک اسلام کے نام پر بنا ہے تو وہ پاکستان ہے. قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت و راہنمائی میں پاکستان کو بنانے کا هدف اور مقصد مسلمانوں کے لئے ایک ایسی ریاست کا قیام تها جسمیں وہ آزادانہ طور پر اپنے دین کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کر سکیں.
پاکستان کے لئے جو نعرہ تجویز کیا گیا وہ بهی کاملا الہی اور تمام مکاتب اسلامی کے لئے قابل قبول تها ”
?پاکستان کا مطلب کیا ? لاالہ الا اللہ?
انہوں نے کہا کہ آزادی کے فورا بعد پاکستان پر مختلف غاصبوں نے اپنے پنجے گاڑے اور اس مملکت خدادا پر قابض ہوگئے اور ملت پاکستان کو مل کر آج اس پاکستان کو غاصبوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی خاطر میدان میں آنا ہوگا.
?? نمائندہ قائد جناب حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب نے خطاب کیا۔ قائد ملت کا فرمان سنایا کہ آج ملت کے اندر 14اگست 1947ء کے جذبے کی ضرورت ہے.
?? شعبہ خدمت زائرین کے انچارج جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب نے ہر خطیب اور شاعر کے بعد پرزور نعروں سے محفل کو گرمائے رکها.
??آخر میں پاکستان کی آزادی کا کیک کاٹا گیا اور حاضرین کی پاکستانی چارٹ اور آئسکریم سے پزیرائی کی گئی.
??????????????????????
*منجانب: دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین.*