تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے وفد نے حضرت آیت اللہ اعرافی سے خصوصی ملاقات

جعفریہ پریس- دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے وفد نے حضرت آیت اللہ اعرافی سے خصوصی ملاقات کی – جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے وفد نے  29 ستمبر بروز سوموار جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حضرت آیت اللہ اعرافی سے خصوصی ملاقات کی – ملاقات کی ابتداء میں مولانا مختار حسین رحیمی نے جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حضرت آیت اللہ اعرافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے وفد کا تعارف کرایا – اس موقع پر قم میں قائد ملت جعفریہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علامہ مظہر حسین حسینی نے جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حضرت آیت اللہ اعرافی کی خدمت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی سلام و پیغام پہنچایا جبکہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید سجاد حسین کاظمی نے جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حضرت آیت اللہ اعرافی کو قم کے طلاب کی مشکلات سے آگاہ کیا – اس موقع پر جامعہ المصطفی العالمیہ کے چانسلر حضرت آیت اللہ اعرافی نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھی خصوصی سلام علامہ صاحب تک پہنچائیں ، ہم ہمیشہ علامہ صاحب کے لئے دعا گو اور مشتاق دیدار ہیں – حضرت آیت اللہ اعرافی نے طلاب کو در پیش مشکلات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فی الفور مربوطہ ذمہ دار افراد سے ملاقات کی ہدایات دیں –