تازه خبریں

ایران پر نئی پابندیاں عالمی دہرے معیار کی واضح دلیل ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ افسوسناک ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے برادر اسلامی ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صیہونیت واستعماریت اس حد تک پاگل اور اندھی ہوچکی کہ اسے بین الاقوامی سرحدوں، قوانین اور چارٹرز تک کی پرواہ نہیں ،اس حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کے خانوادوں ، ایرانی حکومت اورعوام سے پاکستانی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں ۔