دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔
حریت کانفرنس کی اپیل پروادی میں مکمل ہڑتال رہی، مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، کاروبار بند اور سڑکیں ویران رہیں۔قابض بھارتی فوج نے کئی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ 75سال سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا۔