جعفریہ پریس – جعفریہ یوتھ  پاکستان کا ایک اہم اور ہنگامی غیر رسمی اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں جعفریہ یوتھ کے مرکزی ذمہ داران‘ تھنک ٹینک کے اراکین ‘ معاونین خصوصی اور ہمدردان نے شرکت کی۔ جبکہ میزبانی کے فرائض راولپنڈی ڈویژن ‘ ضلع اور سٹی کے ناظمین نے انجام دئیے ۔غیر رسمی اجلاس میں جعفریہ یوتھ کی تاحال فعالیت کا جائزہ لیاگیا۔ خامیوں ‘ کوتاہیوں اورمشکلات کی نشاندہی کی گئی اور مستقبل میں جعفریہ یوتھ کو مزید فعال کرنے کے لیے تفصیلی تجاویز و آراء پر دقّت سے غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے تمام شرکاء اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکر گذار ہوں کہ جعفریہ یوتھ کی فعالیت کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے بلائے گئے غیر رسمی اجلاس میں اتنی توجہ اور زحمت کرکے شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعفریہ یوتھ پاکستان میں نوجوانوں کی جہاں مذہبی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے وہاں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل کی پالیسیوں کو مدنظر رکھ کر سیاسی ‘ سماجی اور معاشرتی میدانوں میں بھی جوانوں کی استعداد اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ سید اظہار بخاری نے کہا کہ مختصر عرصے میں جعفریہ یوتھ کو ملک بھر میں ملنے والی پذیرائی نہ صرف اللہ تعالی کا خصوصی کرم ہے بلکہ ہمارے ناظمین ‘معاونین ‘ ذمہ داران اور تمام دوستوں اور ساتھیوں کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان کوششوں اور کاوشوں کو مزید تیز کرنے کی بھر پور ضرورت ہے جسے پورا کرنے کی ہر ممکن سعی کی جا رہی ہے۔
اراکین اجلاس نے جعفریہ یوتھ کے مرکزی دفتر کے قیام کو نہایت خوش آئند قدم اور اسے فعالیت میں تیزی اور جعفریہ یوتھ کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل قرار دیا۔ اجلاس نے طے کیا کہ جعفریہ یوتھ کو مرکزی قیادت اور قومی جماعت کی پالیسیوں کے ساتھ رہ کر نوجوانوں کے دیگر امور کے ساتھ فلاحی اور انسانی امور پر بھی نئے سرے سے کام کرنا چاہیے اور پاکستان میں فلاحی اور انسانی بنیادوں پر منصوبے اور کاموں کا آغاز کرنا چاہیے کیونکہ دور حاضر میں فلاح اور انسانیت سے مربوط و منسلک کام ہی جوانوں کی ذمہ داری ہے ۔ جہاں اس میدان میں کام کرنے کی بہت ضرورت ہے وہاں اس میدان میں وسعت بھی موجود ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے اور اس وسعت سے استفادہ کرنے کے لیے جعفریہ یوتھ اپنی تمام توانائیاں صرف کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here