دُخترپیغمبر ِگرامی کی ذات ِمبارکہ، عالم ِاسلام کے لئے نمونہ عمل ہے۔قائد ملت جعفریہ علامہ ساجدنقوی
دُخترپیغمبر ِگرامی کی ذات ِمبارکہ، عالم ِاسلام کے لئے نمونہ عمل ہے۔علامہ ساجدنقوی
ماں‘ بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے مثالی شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ ہیں،قائدملت جعفریہ پاکستان
خواتین اپنے ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات میں خاتون ِجنت کی سیرت کو مدنظر رکھیں۔
راولپنڈی/ اسلا م آباد16 جنوری 2021 ء( جعفریہ پریس پاکستان ) ایام فاطمیہؑ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کی ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسول اکرم ہے اور قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر گرامی کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پیغمبر اکرم کی اپنی ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خواتین عالم کے لئے ماں‘ بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات گرامی ہے۔ جناب سیدہؑ کا دختر رسول ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے عمل اور اخلاق کے میدان میں اپنی زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ دائمی اور ابدی ہیں کسی زمانے ‘ معاشرے یا علاقے تک مخصوص اور مختص نہیں ہیں۔ان کے چھوڑے ہوئے اصول و نقوش کو مد نظر رکھ کر موجودہ دور کی خواتین کیلئے طرز معاشرت کا تعین کیا جا نا چاہیے ۔