تازه خبریں

دھرنوں پربیٹھے مظاہرین کو جلد گلگت کی طرف مارچ کی کال دے کروزیراعلٰی ہاوٴس اور وزیراعلٰی سیکریٹریٹ کا گھیراوٴ کیا جائے گا ، چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی

جعفریہ پریس ۔ گندم پرسبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان میں ہڑتال اور دھرنے چوتھے روز بھی جاری ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جلد ہی دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کو گلگت کی طرف مارچ کی کال دی جائے گی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر گلگت بلتستان  بھرکے اضلاع گلگت ،  ہنزہ نگر ، اسکردو ، استور، غذر اور دیامر میں دھرنوں کا آج چوتھا روز ہے۔ مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کے گلگت سوست سیکشن پر بھی جگہ جگہ دھرنے دے کر شاہراہ بند رکھی ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق گندم کی ترسیل پر دی جانے والی سبسڈی بحالی سمیت اور دیگر عوامی مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کر کےکرپشن اور لوڈشیڈنگ کا فی الفور خاتمہ کیاجائے۔ گلگت کے سوا باقی تمام اضلاع میں شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال بھی کی جارہی ہے۔ اسکردو شہر میں آج چوتھے روز بھی معمولات زندگی معطل ہیں۔ یادگار شہداء پر دھرنے کے شرکا ء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عوامی احتجاج کو نظر انداز کرکے جمہوری روایات کو پامال کیا جا رہا ہے۔ گلگت میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے چیرمین احسان علی نے کہا کہ دھرنوں پر بیٹھے مظاہرین کو جلد گلگت کی طرف مارچ کی کال دے کر وزیراعلٰی ہاوٴس اور وزیراعلٰی سیکریٹریٹ کا گھیراوٴ کیا جائے گا۔