دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سخت عملی اقدامات کرنا ہونگے،علامہ شبیرمیثمی
دہشتگردی کی نئی لہر میں عوام کے محافظین پولیس کےخلاف کاروائیوں کوعوام میں خوف ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل
شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالداراور پولیس لائن مسجدمیں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث مجرموں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔
روالپنڈی/اسلام آباد 31 جنوری 2023ء( جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پشاور پولیس لائن مسجدمیں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جانی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سخت عملی اقدامات کرنا ہونگے اور انہوں نے دہشت گردی کی نئی لہر میں عوام کے محافظین پولیس کے خلاف کاروائیوں کوعوام میں خوف ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش قرار دیا اور عوام کا دہشتگردوں کے خلاف پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بالخصوص کے پی پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور جس طرح مشکل وقت میں پولیس نے عوام کے تحفظ کے لیے دن رات کام کیا اسی طرح عوام بھی اپنے پولیس کے دکھ درد اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے واقعے کے بعد پوری قوم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کر کے ذمہ دارون کا تعین کیا جائے اگر یہ کام اس وقت ہوتا تو آج ہمیں یہ سانحہ نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب بھی حکومت کو چائیے کہ وہ دونوں واقعات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہر دو واقعات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا فوری قیام عمل میں لا کر ان واقعات کے اصل محرکات سے پردہ اٹھائیں اور ان واقعات میں ملوث مجرموں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دیں۔ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سانحہ پولیس لائن کے شہداءکے خانوادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت