تازه خبریں

دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے،سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہزارہ برادری کے افرادپر دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار، شیعہ علماء کونسل پاکستان نے  گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گردوں پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ ان کے چھپے ہوئے سہولت کاروں پر بھی آہنی ہاتھ ڈالے اور ان کا قلع قمع کیا جائے۔ اس موقع پر انہوںنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔