راولپنڈی:آرٹس کونسل ھال میں صاحبزادہ پیر عظمت اللہ سلطان کی طرف سے (امام حسین کانفرنس ) منعقد کی گئی جس میں بھت سے علمائ کرام اور دانشوروں نے شرکت اور خطاب کیا-
علامہ عارف حسین واحدی نے کانفرنس کے آخر میں اپنے خطاب میں قیام حسینی کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ اس وقت کے ظالم جابر حکمران یزید پلید کی بیعت سے امام حسین نے انکار کر کے رھتی دنیا تک انسانیت کو پیغام دیا کہ جب تک دنیا آباد ھے سامراجی قوتوں،یزیدیوں اور ھر دور کے حسینیوں مین ٹکراو ھوتا رھے گا جہاں جہاں یزید ھو گا مقابلے کے لئے حسین کی ضرورت پڑتی رھے گی امام حسین نے اتنی بڑی قربانی مٹتے ھوئے اسلام کو حیات نو دینے کے لئے دی – اپنی پوری تحریک میں ھر جگہ امت،اسلام،دین مصطفی کا نام لیا پوری امت کو پیغام دیا کہ جب بھی اسلام پر مشکل وقت آئے تو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے قربانی کے جذبے سے سرشار ھو کو میدان میں نکلو اور اقتدار کے نشے میں چور فاسق حکمرانوں کے سامنے جھکنے سے انکار کردو-
آج کی دنیا میں امت اسلامیہ پر برا وقت آیا ھوا ھے آمرانہ یزید آمریکہ، اسرائیل،انڈیا وغیرہ ھیں ھماری صفوں میں انتشار ڈال کر ھمیں کمزور اور برباد کرنے پر تلے ھوئے ھیں،ضروری ھے کی حسینی جذبے کے ساتھ اپنے اندر اتحاد و وحدت پیدا کر کے ان کو مایوس کریں انڈیا کے طاغوت مودی کو پیغام دے رھے ھیں کہ ھم میں اتحاد بھی ھے اور حسینی جذبہ بھی ھے، کسی قسم کی شرارت سوچ سمجھ کر کرنا ورنہ پچھتاوے کے علاوہ کچھ ھاتھ نہ آئے گا