راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی ، پاک ایران سرحدی انتظام اور دفاع کےشعبے میں تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔