جعفریہ پریس – ہمیں مولانا احمد لدھیانوی جیسے نیم حکیم خطرہ جان سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملی یکجہتی کونسل میں تمام مذہبی اکابرین موجود ہیں۔ تکفیری گروہ کا سربراہ احمد لدھیانوی اس میں موجود نہیں ہے۔ اسلام پہلے آیا ہے فرقے بعد میں بنے ہیں، جو لوگ ہمیں کافر کہتے ہیں وہ جان لیں کہ تمام بڑے علمائے کرام قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں۔ مولانا لدھیانوی فتنہ و فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ اس لیے شرانگیزی پھیلا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا احمد لدھیانوی جھوٹ بول رہے ہیں کہ وہ ملی یکجہتی کونسل میں شامل ہیں، ملی یکجہتی کونسل میں دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، اہل تشیع تمام فرقوں کی نمائندہ جماعتیں موجود ہیں۔ مولانا لدھیانوی بتائے کہ اس کا کونسا فرقہ ہے، یہ جھوٹے لوگ ہیں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے امن و امان خراب کروانا چاہتے ہیں۔ میڈیا اور عوام ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ سوموار کے روز ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس ہو رہی ہے، جس میں تمام جید علمائے کرام شرکت کر رہے ہیں۔ اس وقت ملکی سالمیت اور امن کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہیں، نہ کہ مناظرے اور فتنہ فساد پھیلانے کی۔ لہذا عوام ایسے سازشی ٹولے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر میں چہلم سیدالشھداء کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہی گزریں گے اور عزاداری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو اپنے پاوں تلے روند دینگے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت