• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

راولپنڈی صدر میں دھماکے کی تحقیقات کی جائیں علامہ عارف حسین واحدی

راولپنڈی صدر میں دھماکے کی تحقیقات کی جائیں علامہ عارف حسین واحدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی راولپنڈی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت ان کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے صدر میں دھماکے کے نتیجے پولیس حکام کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ جمعے کی رات صدر کے کوئلہ سنٹر چوک میں ہوا۔  
راولپنڈی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد بجلی کے کھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے فوری بعد صدر کوئلہ سینٹر کے علاقے کو پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے سیل کر دیا۔ 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ‘دھماکہ جمعہ کی رات 8 بج کر 30 بجے کے قریب ہوا جس میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے

 سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔