جعفریہ پریس – راولپنڈی میں ایئرپورٹ کے قریب گریسی لائن میں دھماکے میں3افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے،دھماکا امام بارگاہ کے قریب کیا گیا ۔ سی سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گریسی لائن میں خودکش حملہ آورموٹر سائیکل پر سوار تھا ،جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوارکوروکالیکن اس نے خودکودھماکے سے اْڑالیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے، زخمیوں کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر رب نواز بھی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو چار اطراف سے گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکوارڈ کا عملہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔ ادھر راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد