تازه خبریں

ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ حکومت پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تمام سانحات کی فی الفور شفاف انکوائری کرائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی گریسی ٹاؤن امام بارگاہ کے قریب ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ میں ملوث ملک دشمن عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
اپنے مذمتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ایک مرتبہ پھر ملت تشیع کو ٹارگٹ کا نشانہ بنایا جارہاہے حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ملکی حالات کے پیش نظر کبھی بھی وحدت ، رواداری اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑااور نہ ہی ایسی کوئی بات کی جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو ۔لیکن اس کے باوجود کچھ شرپسند عناصر تکفیری گروہ نے ہمیشہ اپنے جلسے جلوسوں میں غلیظ نعرے بازی اور فتووں کے ذ ریعے قانون کی دھجیاں اڑائیں اور ہمیشہ دھمکیاں دیں اور عوام میں اشتعال پیدا کیا۔ لیکن حکومت نے تا حال اس پر نہ تو کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی مقدمہ قائم کیا۔ اب حکومت پر کڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سانحہ سمیت دہشت گردی کے دیگر ہونیوالے سانحات کی فی الفور شفاف انکوائری کرائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔