تازه خبریں

راولپنڈی میں خصوصی کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی میں خصوصی کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی میں خصوصی کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں علاقائی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیاگیا۔ کانفرنس کے شرکا ء نے قیمتی جانی نقصان پر افغان عوام اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ تعاون اور حمایت جاری رکھی جائے گی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کابل دھماکوں کے بعد پاکستان کے خلاف الزامات اور دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان پاکستان کے خلاف الزام تراشی کی بجائےاصل مسائل کا تدارک یقینی بنائے۔
علاقائی امن اور سلامتی کے لئے مسلسل حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کور کمانڈرز کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ افواج پاکستان کسی بھی خطرے کی صورت میں مادر وطن کے مکمل دفاع کےلئے پرعزم ہے۔