راولپنڈی میں چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق پھانسی پانے والے دہشت گردوں قیصر خان،محمد عمر،قاری زبیر اورعزیز خان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔دہشت گرد مساجد پر حملوں،بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔دہشت گردوں نے مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچایا ۔ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔